ڈرائیور کی طالبہ کو بلیک میل کرنے کی کوشش
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ سٹی کوٹ ادو میں بسٹی روڑی موضع شادیخاں منڈا کے رہائشی محمد ندیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔
ایف آئی آر کے مطابق محمد ندیم کی بیٹی(س) جو گورنمنٹ ڈگری کالج کوٹ ادو میں زیر تعلیم ہے ، اسے کالج کے لیے پک اینڈ ڈراپ کرنے والا محمد کاشف تین ماہ قبل راستے میں واقع کماد کی فصل میں لے گیا اور دھمکیاں دیں۔ملزم نے مختلف کاغذات پر انگوٹھے لگوائے اور تصاویر بنوائیں، ساتھ ہی نازیبا حرکات بھی کیں۔