ڈسکہ :سٹیل ملز میں بھٹی پھٹنے سے 2مزدور جھلس گئے

ڈسکہ :سٹیل ملز میں بھٹی پھٹنے  سے 2مزدور جھلس گئے

ڈسکہ ، منڈیکی گورائیہ،ہیڈ بمبانوالہ (نمائندہ دنیا ،نامہ نگار) لوہے کی بھٹی پھٹنے سے 2 مزدور جھلس کر شدیدزخمی ہوگئے۔

گلوٹیاں موڑ پر واقع ڈائمنڈ سٹیل ملز میں بھٹی پھٹنے کی وجہ سے باسط خاں اور اسد جھلس گئے ، ملز مالک عدنان ملک اور منتظمین نے مناسب حفاظتی انتظامات نہیں کئے ہوئے تھے جس کی وجہ سے لوہے کی بھٹی پھٹ گئی ،پولیس نے عدنان ملک کیخلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں