سیالکوٹ :قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

سیالکوٹ :قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار کرلیا ،ملزم وقاص کو اسلام آباد ائیرپورٹ منتقل کر دیا گیا۔

 ملزم گزشتہ 2 سال سے پنجاب پولیس کو مطلوب تھا،ملزم کے خلاف 2024 میں قتل کی دفعات کے تحت تھانہ صدر، ڈسکہ میں مقدمہ درج ہوا تھا ،ملزم کو ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں