اے سی کھاریاں کی تجاوزات کے خلاف کارروائی ،3دکانیں سیل

اے سی کھاریاں کی تجاوزات کے  خلاف کارروائی ،3دکانیں سیل

گجرات (نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے گلیانہ روڈ کھاریاں پر صفائی اور انسدادِ تجاوزات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 3دکانیں سیل کر دیں جبکہ ایک دکان کو سامنے کوڑا پھینکنے اور تجاوزات قائم کرنے پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی دکانوں کے سامنے صفائی کو یقینی بنائیں۔ اور کسی بھی قسم کی تجاوزات سے گریز کریں، بصورت دیگر مزید سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں