منڈیکی گورائیہ میں اجتماعی شادیوں کاپروگرام

منڈیکی گورائیہ میں  اجتماعی شادیوں کاپروگرام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) مکہ ویلفیئر فاؤنڈ یشن جنڈو ساہی تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کا پروگرام گزشتہ روز نجی میرج ہال میں منعقد ہوا ،

اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں چیئرمین مکہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جنڈو ساہی عرفان افضال خان ،سرپرست رحمت اﷲ خاں ،شکیل احمد قادری ،حاجی شوکت علی ساہی،شہباز علی محسن ،امجد افضال خان ،عثمان حیدر،کرن چودھری سمیت علاقہ بھرکی سیاسی ،سماجی ،فلاحی ،مذہبی اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔اس موقع پر 15لڑکیوں فیضہ کی شاہد’ارباب کی اسد’مریم کی ریحان و دیگر کی شادی کرائی گئی۔’مدیحہ کی رضوان ’عروج فاطمہ کی محمدیسٰین ’فضہ مسیح کی داؤد’سائرہ بوٹا کی شاکر’نور فاطمہ کی محمدبابر’فضہ عرفان کی حسنین علی ’ایمان فاطمہ کی محمدطیب ’ایمان فاطمہ کی سلمان ’آمنہ بی بی کی محمدخلیل ’حنفظہ کی رحمان ’فریحہ کی علی رضا اور سحرفاطمہ کی فہد سرو ر کیساتھ شادی کرائی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں