ستھرا پنجاب :فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

ستھرا پنجاب :فیلڈ مانیٹرنگ  کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جاری ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت وزیر بلدیات و کمیونٹی ڈویلپمنٹ پنجاب میاں ذیشان رفیق نے سینیٹری ورکرز اور مشینری بیٹ پلان کی بہتری اور مؤثر نفاذ کے حوالے سے ویسٹ مینجمنٹ کمپنیوں کے سی ای اوز، منیجرز، ستھرا پنجاب کے ٹھیکیداروں اور دیگر متعلقہ حکام کے ساتھ ویڈیو لنک کے ذریعے اہم اجلاس کی صدارت کی۔

وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق نے ہدایت کی کہ بیٹ پلان پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کیا جا سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں