پی ایم اے گوجرانوالہ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

پی ایم اے گوجرانوالہ کی  ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)پی ایم اے گوجرانوا لہ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس، چار نئے تحصیل نائب صدور کی تقریب حلف برداری، رمضان ریلیف پروگرام کا آغاز کر دیا ہے ۔

پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن گوجرانوالہ کی ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس گزشتہ روز پی ایم اے ہاؤس میں صدر پی ایم اے ڈاکٹر عارف الرحمن کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں چار نئے صدور کی حلف برداری ہوئی۔ ڈاکٹر رشید احمد گھمن نائب صدر گوجرانوالہ کینٹ، ڈاکٹر طیب عارف بٹ نائب صدر گوجرانوالہ سٹی، ڈاکٹر تجمل بٹ نائب صدر نندی پور ٹاؤن اور ڈاکٹر عبدالرحمن وقاص نے بطور نائب صدر نوشہرہ ورکاں کا چارج سنبھال لیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں