سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں :مدثر لون
کھیالی شاہ پور ٹاؤن (نامہ نگار )سیاسی سماجی رہنما مسلم لیگ نون مدثر شہزاد لون نے کہا ہے کہ جمہوری اقدار کا تقاضا ہے کہ تمام سیاسی جماعتیں ایک دوسرے کے مینڈیٹ کا احترام کریں ۔
سیاسی نفرتیں ختم کی جائیں ،منتخب نمائندے عوامی مسائل کے حل کی طرف توجہ دیں اور سب ملکر ملک پاکستان کی حفاظت کا عہد کریں پاکستان نے ہمیں پہچان دی ہے ،اس دھرتی کی تعمیر و ترقی و خوشحالی کیلئے کوشش کرنی ہو گی۔