پیرا فورس میں بھرتیوں کیلئے امیدواروں کافزیکل ٹیسٹ
گجرات (نامہ نگار )پیرا فورس گجرات کے زیرِ اہتمام ائیرپورٹ چوک، ائیر سڑپ گجرات پر بطور سارجنٹس اور لیڈی سارجنٹس بھرتی کیلئے امیدوارا ن کے فزیکل ٹیسٹ کا باقاعدہ انعقاد کیا گیا۔
اس موقع پر امیدواروں سے مقررہ معیار کے مطابق دوڑ، قد، چھاتی (مرد امیدواران) اور دیگر جسمانی پیمائش و فٹنس کے مراحل مکمل کرائے گئے ۔ تمام ٹیسٹ حکومتی پالیسی،بھرتی کے اس مرحلے کی نگرانی ایس ڈی ای او پیرا فورس گجرات عائشہ حیدر گوندل، اے ڈی سی جی صبا سحر، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر ز نعیم اور پنجاب پولیس کے دیگر متعلقہ افسران نے کی۔