ڈکیتی اور چوری کی وار داتیں کرنیوالے 3گروہ گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)تھانہ اروپ پولیس نے شعیب ڈکیت گینگ،ضمیر شاہ موٹر سائیکل چور گینگ اورسفیان ڈکیت گینگ کے 6کارندوں کو گرفتار کر کے8لاکھ 45ہزار روپے ‘2رکشے ‘8موٹرسائیکلیں اورناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔
ایس ایچ او اروپ انسپکٹر قیصر عباس نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے شعیب ،ضمیر ،سفیان سمیت 6ملزموں کو گرفتار کر لیا ۔