ڈسکہ :ڈکیتی کی واردات کی بوگس اطلاع دینے والا گرفتار

ڈسکہ :ڈکیتی کی واردات کی  بوگس اطلاع دینے والا گرفتار

ڈسکہ(نامہ نگار )ڈکیتی کی واردات کی بوگس اطلاع دینے پر ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

 تھانہ صدر کے علاقہ منڈیکی گورائیہ کے معین علی نے ریسکیو15پر کال کر کے بتایا کہ 2نامعلوم مسلح ملزمان نے اس سے 60ہزار رو پے نقدی چھین لی تصدیق کیلئے پولیس آئے اور موقع پر سی سی ٹی وی کیمرے دیکھے تو معلوم ہوا کہ واردات نہ ہو ئی ہے جس پر صدر پولیس نے ملزم معین علی کو گرفتار کر کے اس کیخلاف بوگس کال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں