ستراہ :جھوٹے مقدمات کے بعد صلح کیلئے رقم لینے والا گرفتار

 ستراہ :جھوٹے مقدمات کے  بعد صلح کیلئے رقم لینے والا گرفتار

ستراہ (نامہ نگار)تھانہ ستراہ کے علاقہ دھرم کوٹ میں بار بار جھوٹے مقدمے کرا کے لاکھوں روپے صلح کیلئے والے حسن علی کو ستراہ پولیس نے گرفتار کر لیا۔

ملزم حسن علی نے قبل بھی جھوٹا مقدمہ درج کرایا جس میں میڈیکل لگا کر سخت دفعات لگانے کے بعد ڈیڑھ لاکھ روپے لے کر صلح کی گئی تھی جبکہ گزشتہ روز بچوں کی لڑائی کے اندر درجنوں افراد کا نام مقدمے میں لکھ کر فی کس لاکھ روپے مانگ رہا تھا جس کی اطلاع ڈی ایس پی ڈسکہ گوہر عباس بھٹی کو ہو گئی انہوں نے لڑائی کی ویڈیو کو دیکھنے کے بعد جب ایف آئی آر کو چیک کیا تو پتہ چلا کہ لڑنے والے دو لوگ ہیں جبکہ ایف آئی آر میں کئی لوگ نامزد ہیں جس پر حسن علی کو جھوٹا مقدمہ درج کر انے اور شہریوں سے رقوم ہتھیانے پر گرفتار کر لیا گیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں