امام علی الحق کے مزار کی بحالی کا منصوبہ اگلے ہفتے شروع
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا ہے کہ امام علی الحق کے مزار کی بحالی کے منصوبے کا آغاز 2کروڑ روپے کی لاگت سے اگلے ہفتے کیا جائے گا۔یہ بات انہوں نے مزار کا دورہ کرتے ہوئے کہی۔
اس موقع پر ڈائریکٹر پراجیکٹس رفیق نور، زونل ایڈمنسٹریٹر، منیجر اوقاف اور مقامی معززین بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر احسان بھٹہ نے کہا کہ پنجاب بھر کے مقدس مزارات کی بحالی اور تحفظ پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے ۔