سرائے عالمگیر:نالیوں میں کچرا پھینکنے پر 6دکانیں سیل

سرائے عالمگیر:نالیوں میں  کچرا پھینکنے پر 6دکانیں سیل

سرائے عالمگیر(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر نے 6دکانیں سیل کر دیں۔

اسسٹنٹ کمشنر فاروق اعظم نے شہر کی مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا، سڑک کنارے اور کھلی نالیوں میں کوڑا کرکٹ پھینکنے ، صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات اور کوڑا نالیوں میں بہا کر تعفن پھیلانے پر کارروائی کرتے ہوئے 6 دکانوں کو فوری طور پر سیل اور متعدد کو جرمانے بھی کئے ۔اسسٹنٹ کمشنر نے دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صفائی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں