اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اعظم مغل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں تقریب

اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اعظم مغل  کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں تقریب

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر)پرنسپل ایگریکلچر آفیسر / اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) گوجرانوالہ اعظم مغل کی ریٹائرمنٹ کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد ڈپٹی ڈائریکٹر تعلقات عامہ منور حسین کی جانب سے کیا گیا۔

 جس میں ڈویلپمنٹ آفیسر زراعت نثار احمد ،آئی ٹی ایکسپرٹ رانا سہیل انجم ،حافظ محمد ابوبکر، محمد نواب ،محمد خالد کے علا وہ ہ محکمہ تعلقات عامہ کے دیگر اہلکار شریک ہوئے ۔اعظم مغل نے کہا کہ انکی پوری زندگی کسانوں کی فلاح، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے فروغ، اور فصلوں کی بہتر پیداوار کیلئے عملی رہنمائی پر مرکوز رہی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں