وزیراعلیٰ رمضان نگہبان پروگرام آج سے شروع

وزیراعلیٰ رمضان نگہبان  پروگرام آج سے شروع

گوجرانوالہ(سٹاف رپورٹر )رمضان المبارک سے قبل گراں فروشی، مصنوعی مہنگائی کی روک تھام کیلئے ضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ متحرک، وزیراعلٰی پنجاب رمضان نگہبان پروگرام آج سے شروع کردیا جائے گا۔

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ/وزیر آباد نوید احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز/پرائس کنٹرول مجسٹریٹس، پیرا فورس کی گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کارروائیاں جاری، ایک روز میں گراں فروشو ں کیخلاف 2ہزار 593کارروائیاں، خلاف ورزیوں میں ملوث د کانداروں کو ایک لاکھ 46 ہزار روپے سے زائد جرمانہ عائد کیا گیا ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں