ایران میں جاں بحق 3پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ گئیں
گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایران میں جاں بحق 3پاکستانیوں کی لاشیں وطن پہنچ گئیں شناخت کے بعد اصغر علی اور عبدالباسط کی تدفین کردی گئی۔
لیکن حمزہ احسان کے نام سے گوجرانوالہ لائی گئی میت کو ورثا نے شناخت نہیں کیا۔حمزہ احسان کے گھر والوں نے کہا کہ جو لاش ان کے حوالے کی گئی وہ ان کا بیٹا نہیں، انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ انکے بچے کی تلاش کی جائے ،تینوں نوجوان دسمبر میں پاکستان سے عراق کیلئے روانہ ہوئے تھے ۔ ایران سے موصول سرکاری معلوما ت کے مطابق یہ تینوں افراد برفانی طوفان میں پھنس گئے تھے جس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔حمزہ احسان کا محلہ دار عدیل بھی ان کے ساتھ تھا جس کا ابھی تک گھر والوں سے رابطہ نہیں ہو رہا ۔