خواتین پولیس افسر وں کی کردار سازی کے حوالے سے ورکشاپ
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)خواتین پولیس افسر وں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اورکردار سازی کے حوالے سے ورکشاپ کے اختتام پر تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
سی ٹی او آفس میں خواتین پولیس افسر کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور ویمن ایمپاورمنٹ کے فروغ کیلئے 5روزہ تربیتی ورکشاپ کے اختتام پر سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرپی او خرم شہزاد حیدر وڑائچ نے کہا کہ یہ ورکشاپ خواتین پولیس افسر وں کو ڈیوٹی کے دوران شہریوں کے ساتھ مؤثر اور خوش اخلاق رویہ اپنانے اور اپنے جذبات و رویے پر قابو پانے کی تربیت دینے کیلئے منعقد کی گئی تھی۔