ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی گجرات نے 2سکیموں کی منظوری دیدی
گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمیٹی (DDC)کا اجلاس منعقد ہوا۔اے ڈی سی آر وقاص صفدر سکندری، ڈی ڈی ڈولپمنٹ تصور عباس اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے ۔
اجلاس میں پی ڈی ایم اے کی دو سکیموں کی منظوری دی گئی۔ پہلی سکیم نڈالہ سیکٹر سرخپور میں حفاظتی بند کی تعمیر سے متعلق ہے جس کی لاگت 98 ملین روپے ہے ۔ اس منصوبے کی تکمیل سے دریائے توی کے پانی کے اوور فلو کو روکا جا سکے گا۔دوسری سکیم بھمبر نالہ، ہیڈ ویلج گجر کوٹلہ میں چار سالڈ سٹون سٹڈز کی تعمیر سے متعلق ہے جس کے لیے 48 ملین روپے کی منظوری دی گئی۔