وزیراعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ گجرات محکمہ تعلیم کو خصوصی انتظامات کی ہدایت
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )وزیراعلیٰ پنجاب کا متوقع دورہ گجرات، محکمہ تعلیم کو خصوصی انتظامات کی ہدایت، وزیراعلیٰ پنجاب کے متوقع دورے کے پیش نظر چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن گجرات محمد یاسین بلوچ نے ضلع بھر کے سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں کو فوری طور پر انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ تمام سکول صفائی، نظم و ضبط اور تعلیمی ماحول کو مثالی بنائیں تاکہ دورے کے دوران بہترین تاثر قائم کیا جا سکے ۔ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کلاس رومز کو منظم رکھا جائے ، یکساں ڈیزائن کا فرنیچر استعمال کیا جائے اور طلبہ کی نشستوں کو ترتیب دیا جائے ،پیر اور منگل کے روز کسی بھی طالب علم کو فرش پر بیٹھنے کی اجازت نہیں ہوگی ۔