گاڑی رینٹ پر نہ دی ، بااثر افراد کا بہن بھائی پر تشدد
راہوالی(نمائندہ دنیا )گاڑی رینٹ پر نہ ملنے پر با اثر افراد نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہوکر بہن بھائی کو تشدد کا نشانہ بنایا خاتون کے کپڑے پھاڑد ئیے جبکہ چھڑانے والوں کو بھی زدوکو ب کرکے شدید زخمی کر دیا جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچادیا گیا۔
وجہ عناد یہ ہے نثار احمد نے رینٹ اے کار بنا رکھا ہے ملزموں کی شہرت اچھی نہ ہونے پر انکو گاڑی رینٹ پر نہ دی جسکی وجہ سے انہوں نے دل میں رنجش رکھی ٹھٹھہ داد کی رہائشی سعدیہ طارق اہل خانہ کے ہمراہ سورہی تھی کہ دروازے پر دستک ہوئی جونہی گھر کا دروازہ کھولا تو باہر گلی میں کھڑے انضمام پرویز رانجھا ،بلال ارشد چیمہ ،احسن اقبال چیمہ اور ساتھیوں نے چادر چار دیواری کا تقدس پامال کرتے ہوئے گھر کے اندر داخل ہو کر خاتون اور اسکے بھائی نثار احمد تشدد کر کے شدید زخمی کردیا اس دوران خاتون کے کپڑے بھی پھاڑ د ئیے۔ ، شور سن کر محلہ دار ابوبکر چیمہ ،افضال موقع پر آگئے تو ملزموں نے تشدد کرکے انہیں بھی زخمی کر دیا جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔