نوشہرہ ورکاں :پیرا فورس کا تجاوزات اور گیس ریفلنگ کیخلاف آپریشن

نوشہرہ ورکاں :پیرا فورس کا تجاوزات  اور گیس ریفلنگ کیخلاف آپریشن

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )پیرا فورس کی جانب سے تجاوزات اور گیس ریفلنگ کے خلاف آپریشن کیا گیا ۔

 انچارج پیرا فورس رانا طیب اور صہیب اعظم نے عملہ میونسپل کمیٹی کے ہمراہ نوکھر، کوٹ لدھا، چنڈر کلاں، بھڑی موڑ، چٹانوالی، چک بہلول اور بھڑی شاہ رحمان میں کارروائیاں کرتے ہوئے فیاض، سفیان، احسان اﷲ، سلیم فوجی، عثمان اور ندیم سمیت درجن سے زائد افراد کو غیر قانونی طور پر گیس ریفلنگ کرتے ہوئے پکڑ لیا کارروائی کے دوران گیس سلنڈر اور ریفلنگ مشینیں قبضے میں لے کر متعدد دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ مختلف مقامات پر قائم تجاوزات بھی مسمار کر دی گئیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں