رمضان بازاروں میں ناقص اشیاپر ایکشن لیں گے :ڈی سی

رمضان بازاروں میں ناقص اشیاپر ایکشن لیں گے :ڈی سی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر حافظ آباد عبدالرزاق کاکہنا ہے کہ۔۔۔

 رمضان المبارک کے دوران عوام کو سستی اور معیاری اشیاء کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔سستی اشیاء کی فراہمی کیلئے رمضان سہولت بازار اور روزہ داروں کیلئے رمضان نگہبان دستر خوان لگائے جائینگے ۔رمضان سہولت بازاروں میں آٹا، چینی ، گھی ، کریانہ ،سبزیاں ،پھل ،گوشت اور دیگر ضروری اشیا عام مارکیٹ کی نسبت سستے داموں دستیاب ہو گی ۔رمضان سہولت بازاروں کیلئے عوام کو سستی، معیاری اور وافر اشیا کی فراہمی ضلعی انتظامیہ کی ترجیح ہو گی تا کہ عوام الناس اور بالخصوص روزہ دار ماہ صیام کے مبارک دنوں میں عوامی سہولت اور ریلیف سے استفادہ حاصل کر سکیں ۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر رمضان المبار ک کے دوران روزہ داروں کی افطاری کیلئے چار رمضان نگہبان دسترخوان بھی لگائے جائینگے جہاں روزہ داروں کو باعزت طریقے سے افطاری /کھانے کا اہتمام کیا جائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ضلعی انتظامیہ ، مارکیٹ کمیٹی ، میونسپل کمیٹی ،لائیو سٹاک ، محکمہ فوڈ اور دیگر متعلقہ محکمو ں کے افسران شریک تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں