آن لائن بل جمع کرانے والوں سے من مانی فیس وصول

 آن لائن بل جمع کرانے والوں سے من مانی فیس وصول

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ شہرمیں دوکاندار آن لائن بل جمع کرانے والے شہریوں سے من مانی فیس وصول کرکے جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے لگے ،

آئے روز بجلی وگیس کی قیمتوں میں اضافے اور بلوں پربھاری اضافی ٹیکسز کی بھرمار نے شہریوں کو زندہ درگو کردیا ،رہی سہی کسر کالج روڈ ڈسکہ’سمبڑیال روڈ ڈسکہ ’پسرور رووڈ ڈسکہ’نسبت روڈ ڈسکہ اوراسکے کیساتھ ملحقہ گلی محلوں میں بیٹھے ہوئے دکانداروں نے نکال دی ہے جو شہریوں سے بجلی و گیس کے بلوں کی کل رقم کے حساب سے 100روپے سے 150روپے تک فی بل اضافی وصول کررہے ہیں ،شہریوں نے بتایاکہ مہنگائی کے مارے عوام سے اضافی فیس وصولی انتہائی ظلم وزیادتی ہے ، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیاہے کہ موبائل شاپس پر ظالمانہ فیس وصولی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں