ویلنٹائن ڈے :لڑکیوں کوپھول دینے پر2نوجوانوں کی درگت

 ویلنٹائن ڈے :لڑکیوں کوپھول دینے پر2نوجوانوں کی درگت

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) ڈسکہ میں ویلنٹائن ڈے کے موقع پر محبت کااظہار کرنیوالے دونوجوانوں کو پکڑ کرشہریوں نے درگت بنادی ،

نوجوان پھول چھوڑ کر فرارہوگئے ، گزشتہ روز محلہ چودھریاں ڈسکہ کلاں کا نوجوان قدیر ویمی اور افشاں روڈ ڈسکہ کا طاہر ہاتھوں میں پھولوں کی کلیاں لیکر سمبڑیال روڈ ڈسکہ پر کھڑے تھے کہ اسی دوران تین لڑکیاں وہاں سے گزریں تو ان نوجوانوں نے ان سے محبت کااظہار کرنے کیلئے پھول پیش کئے جس پر آس پاس کھڑے شہریوں نے ان دونوں نوجوانوں کو قابوکرلیا اور ان کی خوب درگت بنائی ،دونوں نوجوان پھول پھینک کرفرارہوگئے ، شہریوں نے ان کا کافی تعاقب کیا مگر وہ گلیوں سے ہوتے ہوئے ان کے ہاتھوں سے نکل گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں