ڈسکہ میں یوم حیا منایاگیا

ڈسکہ میں یوم حیا منایاگیا

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار) اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کی طرف سے 14فروری کو یوم حیا کے طور پر منایاگیا،

اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے زیراہتمام حیا واک کا بھی انعقاد کیاگیا ،حیا واک پل نہر بی آربی سے شروع ہوئی حیا وا ک کی قیادت اصلاح امت فاؤنڈیشن تحصیل ڈسکہ کے صدر مفتی محمدعثمان رضامدنی ’نائب صدر حافظ صداقت علی اور جنرل سیکرٹری حافظ افضال احمد سندھو ودیگر نے کی واک کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مفتی محمدعثمان رضامدنی ’حافظ صداقت علی او رحافظ افضال احمد سندھو نے کہاکہ ویلنٹائن ڈے خالصتاًَ مغربی تہوار ہے مگر اسلام سے دوری اور ایمان کی کمزوری کے باعث اب یہ تہوار اسلامی ممالک سمیت دور دوراز کے خطوں میں پھیلتا جارہا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں