شہر میں میٹرو بس انڈر گراؤنڈ چلانے کی تجویز
گوجرانوالہ(سٹی رپورٹر)پنجاب حکومت کی زیر نگرانی گوجرانوالہ شہر میں میٹرو بس سروس انڈر گراؤنڈ چلانے کی تجویز زیر غور،
میگا ترقیاتی منصوبے کا مالی اور ٹیکنیکل جائزہ لینے کی تیاریاں تیز کردی گئیں جبکہ جی ٹی روڈ پرزیر زمین بڑے منصوبے کیلئے فزیبلٹی رپورٹ اور نقشہ کی تکمیل جاری ،ذرائع کے مطابق نیسپاک کے انجینئرز نے میٹرو سروس کو اندرون شہر انڈر گراؤنڈ چلانے کیلئے پلان کی تیاریاں شروع کردی ہیں،اندرون شہر سوا دو کلومیٹر ٹنل تیار کی جائے گی جس کی لمبائی 2400میٹر ہو گی۔ فلائی اوور کے آغاز سے ڈیڑھ سو میٹر پہلے اور فلائی اوور کے آخر میں بھی ڈیڑھ سو فٹ تک ٹنل بنائی جائے گی ،میٹرومنصوبے کے لئے جی ٹی روڈ پرٹنل ڈاک خانے والی سائیڈ کی سڑک پر بنانے کی تجویز زیر غور ہے جس کیلئے اورآج پراجیکٹ ڈائریکٹرکی زیر نگرانی ٹیکنیکل ٹیم باقاعدہ ٹنل کے لئے نشانات لگائے جائیں گے اور میگا پراحیکٹ کے تکنیکی جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔