سول ہسپتال ڈسکہ:ڈاکٹروں پر مریضوں کو کلینکس پر بلانے کاالزام

سول ہسپتال ڈسکہ:ڈاکٹروں پر مریضوں کو کلینکس پر بلانے کاالزام

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار)سول ہسپتال ڈسکہ میں روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں مریض اپنا چیک اپ کرانے کیلئے آتے ہیں

مگر سول ہسپتال ڈسکہ میں بیٹھے ہوئے ڈاکٹرز ان کا چیک اپ کرنے کی بجائے انہیں اپنے اپنے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھیج دیتے ہیں اگر مریض کا وہاں پر چیک اپ ہوجائے تو سول ہسپتال ڈسکہ سے دوائی حاصل کرنا ہی اس کیلئے سب سے بڑی بات ہوتی ہے ،بعض ڈاکٹرز سول ہسپتال ڈسکہ میں آنیوالے مریضوں کیساتھ ناروا سلوک کرتے ہیں وہاں پر عملہ بھی مریض کو خوار کرنے میں کسر نہیں چھوڑتا ،سول ہسپتال ڈسکہ میں آنیوالے مریض خوار ہوجاتے ہیں ،اس کے باوجود بھی سول ہسپتال ڈسکہ میں لگے ہوئے شکایت باکس خالی پڑے ہوئے ہیں اگر کوئی بھی مریض سول ہسپتال ڈسکہ میں لگے ہوئے شکایت باکس میں اپنی شکایت لکھ کر ڈالے تو اس کو فی الفور غائب کردیا جاتا ہے اور افسران بالا کو اچھا کی رپورٹ بھیج دی جاتی ہے کہ سول ہسپتال ڈسکہ میں لگے ہوئے شکایت باکس خالی پڑے ہوئے ہیں اور یہاں پر مریضوں کو کوئی پریشانی نہیں ہے  مریض سول ہسپتال ڈسکہ میں خوار ہورہے ہیں اور سول ہسپتال ڈسکہ انتظامیہ اور ڈاکٹرز افسران بالا کو اچھی کارکردگی دکھانے کیلئے شکایت باکس خالی رکھے ہوئے ہیں، شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اور اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں