گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول منڈی بہاؤالدین میں پنجابی کلچر ڈے منایاگیا
منڈی بہاؤالدین (نمائندہ دنیا)گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں پنجابی کلچر ڈے منایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق منڈی بہاؤالدین میں پنجابی کلچر ڈے روایتی جوش وخروش سے منایا گیا گورنمنٹ ایم سی ہائی سکول میں اساتذہ اور طلبہ روایتی پنجابی لباس اور پنجاب کی روایتی پگ پہن کر اپنے کلچرسے محبت کا اظہار کیا ،سکول میں طلبہ پنجابی لباس پہن کر آے بچوں نے ڈھول کی تھاپ پر روایتی بھنگڑا بھی ڈالا، طالبات نے پنجابی کلچر کواجاگر کرنے کے لیے تندور حقہ لسی سمیت دیگر سٹالز بھی لگاپنجابی کلچر ڈے کے حوالے سے ہیڈ ماسٹر زاہد انجم نے کہا کہ ثقافت کسی بھی قوم کی پہچان ہوتی ہے ۔