پنجاب کالج وزیرآباد کے سالانہ سپورٹس گالا کی تقریبات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر) پنجاب کالج وزیرآباد کے سالانہ سپورٹس گالا کی فائنل تقریبات سٹوڈنٹس نے بہترین کھیلوں کا مظاہرہ کیا ،
مجموعی طور پر ریڈ ہاؤس کو سپورٹس گالا کا فاتح قرار دیا جبکہ محمد فرحان بٹ نے باڈی بلڈنگ کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کر کے مسٹر پنجاب کالج کا اعزاز اپنے نام کیا، تقریب کے مہمان ذی وقار ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا محمد یونس سابق چیئرمین بلدیہ بابو شعیب ادریس ،صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار بٹ ،چیئرمین الیکٹرانک میڈیا کلب کاشف محمود خان،سابق مسٹر پاکستان لقمان بٹ معرف فٹنس ٹرینر راحیل ہاشمی اور مشہور کاروباری شخصیت کاشف نور تھے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر پنجاب کالجز گجرات رانا محمد یونس نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ نئی نسل کو تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کے لیے بھی تیار کیا جائے تا کہ وہ مکمل بات اور چاک و چوبند رہ سکیں بابو شعیب ادریس نے کہا کہ مثبت سرگرمیوں کے فروغ کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں ،مسٹر پاکستان لقمان بٹ صدر بابائے صحافت پریس کلب افتخار بٹ و دیگر نے کہا کہ آج کے پر مغز اور موبائل کے دور میں نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا مشکل کام ہے ۔