قلعہ دیدارسنگھ،ماں بولی کے حوالے سے ریلی، کانفرنس

قلعہ دیدارسنگھ،ماں بولی کے حوالے سے ریلی، کانفرنس

گوندلاوالا (نامہ نگار)قلعہ دیدارسنگھ پنجابی ادبی تنظیم ادبی سانجھ انٹرنیشل کے زیر اہتمام ماں بولی کے حوالے سے ریلی کانفرنس اور مشاعرے کا انعقاد،

تعلیم میں پنجابی زبان رائج کی جائے ،شرکا کا مطالبہ، تفصیل کے مطابق پریس کلب قلعہ دیدار سنگھ میں پنجابی ادبی تنظیم ادبی سانجھ انٹرنیشل کے زیر اہتمام ایک ریلی کانفرنس،شعراء کی کتابوں کی تقریب پذیرائی اور مشاعرے کا انعقاد کیا۔پہلے مرحلے میں ایک ریلی نکالی گئی، ریلی میں شامل شرکا نے بینرز اٹھا رکھے تھے جس میں پنجابی کو ابتدائی تعلیم کے طور پر سکولوں میں رائج کرنے اور پنجابی زبان ادب سے متعلق نعرے درج تھے ۔مہمان خصوصی سیف اللہ بھٹی ،احمدسبحانی آکاش،محمد ایوب صابر،آصف علوی،علی آفاق،مہمان اعزاز میں عادل بادشاہ، امتیاز قیس چٹھہ ،عمران تنہا، آصف نقوی، عدنان قلزم رانجھا ،رائے ضیغم عباس اور مقامی شعرائے کرام میں سرپرست اعلیٰ ادبی سانجھ انٹرنیشل محمد شوکت ڈار، صدر مقصود یاور ،جنرل سیکرٹری انعام اللہ ناصر مان ، خلیل الرحمٰن حماد، زبیر حمزہ، عصمت اللہ سیکھو، مرزا سیف اللہ ساجد، محمد اسلم ہیرا،علی یوسف، عدنان ملہی ،ذلفی ناز،اور دیگر مہمانان خصوصی سجاد مشتاق مہر، قیصرمحمود الحمد ایگرو، فیاض احمد سیکھو، محمد سعید بھٹی صدر گوجرانوالہ ادبی فورم شامل تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں