خاتون کے مبینہ آشنا کے ہاتھوں فائرنگ سے خاوند قتل

 خاتون کے مبینہ آشنا کے ہاتھوں فائرنگ سے خاوند قتل

لدھیوالہ وڑائچ(نامہ نگار )حسنین سٹی میں خاتون کے مبینہ آشنا نے دو ساتھیوں کے ہمراہ گھر کی دہلیز پر اس کے خاوند کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا

،ملزم مجھے کہتا تھا اپنے خاوند سے طلاق لے کر مجھ سے طلاق لے کر میرے ساتھ نکاح کرو، مقتول کا پولیس کو بیان پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی بتایا گیا ہے کہ تھانہ لدھیوالہ کے علاقے حسنین سٹی کے رہائشی حسنین سٹی کے رہائشی دو بچوں کے باپ پچاس سالہ علی رضا شاہ کو اس کے گھر کی دہلیز پر اس کی اہلیہ سویرا کے مبینہ آشنا عثمان ساکن جھاریوالہ نے اپنے دو نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر کی دہلیز پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے ،زخمی علی رضا شاہ کے پولیس کو دیئے گئے نزعی بیان میں بتایا کہ اس پر فائرنگ عثمان نے کی ، زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال لیجایا جا رہا تھا کہ وہ راستے میں دم توڑ گیا ،مقتول علی رضا کی اہلیہ سویرا نے لدھیوالہ پولیس کو دیئے گئے بیان میں بتایا کہ عثمان اسے ہراساں کرتا تھا اور کہتا تھا کہ علی رضا شاہ سے طلاق لیکر میرے ساتھ نکاح کرو ،تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس نے سویرا کی درخواست پر ملزم عثمان اور اس کے دو نامعلوم ساتھیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے ان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں