سیالکوٹ معاشی مرکز اور برآمدات کا شہر:ٹریڈ اتھارٹی

سیالکوٹ معاشی مرکز اور برآمدات کا شہر:ٹریڈ اتھارٹی

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی سینئر ڈائریکٹر جنرل فوزیہ پروین چودھری نے کہا کہ۔۔۔

خواتین ایکسپورٹرز کو عالمی معیار تک لانے کی اہم کڑی ہے ، سیالکوٹ ملک کا اہم معاشی مرکز اور برآمدات کا نمایاں شہر ہے ۔ یہاں کی خواتین تاجر صرف کاروبار ہی نہیں کر رہیں بلکہ وہ برآمد کنندگان، اختراع کار اور روزگار فراہم کرنے والی بھی ہیں۔ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان ویکس نیٹ ماڈل کو صوبائی سطح پر وسعت دی ہے ۔ انہوں نے یہ بات ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ کی جانب سے منعقد وی ایگزیبٹ 2026 نمائش کی افتتاحی تقریب کے بعد کہی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان کی ویکس نیٹ ایونٹ متعارف کرایا گیااور گزشتہ ماہ پشاور میں منعقد کیا گیا۔ اس دوران ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان نے مختلف ویمن چیمبرز کے ساتھ تعاون کیا تاکہ زیادہ سے زیادہ خواتین، خاص طور پر نوجوان لڑکیاں اور طالبات، کاروباری مواقع سے مستفید ہوں۔ ویمن چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے منعقد یہ وی ایگزیبٹ 2026 ایونٹ ویکس نیٹ طرز کا ہی ایونٹ ہے اسی لیے ہم نے ویمن چیمبر کے تعاون کر کے یہ ایونٹ آرگنائز کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں