تحصیل ہسپتال وزیرآباد میں لیپرو سکوپک لیزر سے پتے کا کامیاب آپریشن
وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر )انجمن بہبودی مریضاں کے زیر اہتمام تحصیل ہیڈکوارٹر زہسپتال وزیرآبادکے آپریشن تھیٹر میں لیپرو سکوپک لیزر سے۔۔۔
پتے کا کامیاب آپریشن کیا گیا ،تحصیل لیول پر لیپرو سکوپک آپریشن وزیر آباد کے شہریوں کے علاج معالجہ میں جدید اضافہ ہے ، تحصیل ہسپتال میں ہر خا ص وعام اس سہولت سے استفادہ کرسکے گا، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر نوید احمد نے شیخ طارق کی طرف سے عطیہ کی گئی لیپرو سکوپک مشین کا افتتاح کے موقع پر کیا۔اس موقع پراے سی جواد حسین پیر زادہ،صدر ناصر محمود اللہ والے ،مستنصر علی گوندل ،افتخار صدیقی و دیگر بھی موجود تھے ۔