رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کاجن بے قابو

رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی مہنگائی کاجن بے قابو

دکانداروں نے نرخ نامے مسترد کر دئیے ، سیب ، کیلا ،امرود کی قیمت میں اضافہ

گوجرانوالہ(نیوز رپورٹر)رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی مہنگائی کاجن بھی بے قابو ہو گیا ،پھلوں کے ریٹ بے لگا م ،200روپے فی درجن میں فروخت ہونے والا کیلا 350روپے میں فروخت ہونے لگا جبکہ سیب 500روپے فی کلو گرام تک پہنچ گئے ۔ سرکاری ریٹ لسٹ کو دکانداروں نے نظر انداز کر دیا ۔ رمضان المبارک کے آغاز کے ساتھ ہی ناجائز منافع خور سرگرم ہو گئے ،رمضان المبارک سے دو روز قبل 200روپے درجن میں ملنا والا کیلا 350روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔سیب 300روپے سے 500روپے کلو تک فروخت ہو رہا ہے ۔خربوزہ190سے 220روپے فی کلو گرام جبکہ کینو 200روپے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسٹرابری 800روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔امردو 130سے بڑھ کر 160روپے فی کلو گرام کے حساب سے فروخت ہو رہا ہے ۔قیمتوں میں اضافہ سے شہری پریشان ہیں ۔شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ ریٹ لسٹ جاری کر کے خاموش بیٹھ گئی ہے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بھی لمبی تان کر سوگئے ہیں۔ دوسری طرف دکاندار کہتے ہیں جو ریٹ لسٹ جاری کی گئی ہے اس حساب سے تو انہیں کوئی چیز نہیں ملتی جو لسٹ پر قیمت لکھی ہوئی ہے اس سے مہنگی تو ہمیں منڈی سے اشیا مل رہی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں