گجرات:رمضان المبارک میں ٹریفک روانی کیلئے خصوصی پلان

گجرات:رمضان المبارک میں ٹریفک روانی کیلئے خصوصی پلان

خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے لیڈیز پولیس تعینات کی جائیگی

گجرات(سٹی رپورٹر ، نامہ نگار )ڈی پی او رانا عمر فاروق کی زیر صدارت ڈی پی او کمپلیکس میں ماہانہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ رمضان المبارک کے سلسلہ میں سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور متعلقین کو تمام مساجد، امام بارگاہوں، رمضان بازاروں، مارکیٹس اور اہم تجارتی مراکز پر فول پروف سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی بابت ہدایات جاری کیں۔ نمازِ تراویح، سحر و افطار کے اوقات میں خصوصی گشت اور اضافی نفری تعینات کئے جانے کی ہدایت کی ۔ خواتین کو ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کیلئے بازاروں اور عوامی مقامات پر لیڈیز پولیس تعینات کی جائے گی۔ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کیلئے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کیا جائے گا، رش کے اوقات میں اضافی وارڈنز تعینات کیے جائیں گے اور غیر قانونی پارکنگ کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی۔ ڈی پی او کاکہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر، مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے غیر قانونی پناہ گزینوں اور مشکوک افراد کے خلاف سرچ آپریشنز، ناکہ بندی اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ مزید تیز کیا جائے گا فرائض میں غفلت یا لاپرواہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں