ڈسکہ :سول ہسپتال کے باہر تجاوزات ،مریضوں کو مشکلات

 ڈسکہ :سول ہسپتال کے باہر تجاوزات ،مریضوں کو مشکلات

مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنے لگیں

منڈیکی گورائیہ(نامہ نگار )سول ہسپتال ڈسکہ کے ایمرجنسی اور مین گیٹ کے باہر تجاوزات کی بھرمار مریضوں اور لواحقین کو شدیدمشکلات کاسامنا ایمبولینسوں کا رش میں پھنسے رہنا معمول بن گیا مقامی انتظامیہ اور ٹریفک پولیس خاموش تماشائی کاکردار ادا کرنے لگیں، سول ہسپتال ڈسکہ کے ایمرجنسی اور مین گیٹ کے باہر ریڑھی بانوں ’رکشوں اورناجائز پارکنگ سٹینڈ مافیا نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں جس کے باعث مریضوں اورانکے لواحقین کو ہسپتال میں آمدورفت انتہائی مشکل ہوچکی ہے اس کیساتھ ساتھ سول ہسپتال ڈسکہ کے آگے یوٹرن پربھی ٹریفک جام رہنا معمول بن چکاہے ٹریفک جام اور تجاوزات کی وجہ سے ایمبولینسوں کے ٹریفک میں پھنسے رہنے سے کئی انسانی زندگیاں ضائع ہونے کاخدشہ ہے اگر کوئی ان ریڑھی بانوں اور رکشہ والوں کو سائیڈ پر کرکے راستہ دینے کاکہہ تو وہ آگے سے بحث کرتے ہوئے ہاتھا پائی شرو ع کردیتے ہیں شہریوں نے بتایا اس بارے متعدد بار شکایات کرچکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی ۔شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب ’کمشنر گوجرانوالہ ’ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ اوراسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں