سیالکوٹ:جگہ جگہ غیر قانونی ایل پی جی کی دکانیں قائم
سول ڈیفنس آ فیسرز کی ملی بھگت سے غیر معیاری سلنڈروں میں ری فلنگ
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )شہر میں سول ڈیفنس آفیسران کی ملی بھگت سے جگہ جگہ غیر قانونی ایل پی جی کی دکانیں کھل گئیں جس سے اندرون شہر لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ایل پی جی کی دوکانوں کی وجہ سے شہر میں کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونما ہو سکتا ہے ۔ شہر کے علاقوں ایمن آباد روڈ رنگ پورہ پل ایک سمیت دیگر علاقوں میں سول ڈیفنس آفیسرز کی آشیر باد سے ایل پی جی کی د کانیں کھل چکی ہیں جو کہ غیر معیاری سلنڈروں میں بھی گیس بھرتے ہیں اور شہری آبادی والے ان علاقوں میں ایل پی جی گیس کی دوکانیں مسلسل خطرہ بنی ہوئی ہیں شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار ہم نے سول ڈیفنس آفیسران کو اس بارے آگاہ کیا لیکن سول ڈیفنس آفسران ان دوکانداروں سے پیسے لے کر ان کے خلاف کارروائی نہیں کرتے جس سے لوگوں کی جانیں مسلسل خطرے میں ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے شہری آبادی والے علاقوں سے ایل پی جی گیس کی دوکانوں کا بند کروائیں اور ان دوکانداروں کی سرپرستی کرنے والے سول ڈیفنس کے آفیسران کے خلاف محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے ۔