فرائض میں غفلت ، پولیس افسروں ، اہلکاروں کو سزائیں

فرائض میں غفلت ، پولیس افسروں ، اہلکاروں کو سزائیں

کانسٹیبل عبداﷲ نوکری سے برطرف ، اے ایس آئی غلام قمر کی تنزلی

اوکاڑہ(خبر نگار)پولیس میں احتساب کا عمل جاری، فرائض میں غفلت اور غیر پیشہ ورانہ رویے پر سخت محکمانہ کارروائیاں ، ڈی پی او اوکاڑہ محمد راشد ہدایت کا سخت ایکشن، آن لائن و فزیکل اردل روم میں متعدد پولیس افسران و اہلکاروں کو سزائیں غیر ذمہ دارانہ اور غیر پیشہ ورانہ طرزِ عمل پر کانسٹیبل عبداﷲ نوکری سے برطرف کرپشن اور بدانتظامی پر اے ایس آئی غلام قمر کی ہیڈ کانسٹیبل کے عہدہ پر تنزلی، محکمانہ نظم و ضبط مزید سخت 3 انسپکٹرز سمیت 20 سب انسپکٹرز، 10 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز، 15 ہیڈ کانسٹیبل اور 50 کانسٹیبل کو سروس ضبطگی کی سزائیں، 25 پولیس اہلکار سنشور کی سزا کے مستحق قرار، 125 پولیس اہلکار بہترین کارکردگی پر تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازے گئے ، نااہل اور بددیانت اہلکاروں کیلئے محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں، پولیس ایک ڈسپلنڈ فورس، سزا و جزا کا عمل جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں