وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم

 وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم

ڈاکو ئو ں نے امیر حمزہ ،عامر علی ،جمیل حسین سے رقم اور فون چھین لئے

سمبڑیال(سٹی رپورٹر )چوری، ڈکیتی کی وارداتوں کے دوران شہری لاکھوں روپے کے مال وزر سے محروم ہوگئے ۔ سمبڑیال کے علاقہ تھانہ بیگووالہ سیالکوٹ وزیرآباد روڈ پر دوکس موٹر سائیکل سوار ڈاکو ئو ں نے پپلی والا سٹاپ کے قریب موٹر سائیکل سوار محمد امیر حمزہ سے 23ہزارروپے ،عامر علی سکنہ وزیرآباد سے 2ہزارروپے ، موبائل فون ،جمیل حسین سے 46ہزار، اڈا بیگووالہ حامد علی کی دکان سے موٹر الیکٹرک ،بیٹری ، ہتھوڑا ، چھینی ، آہنی سنگل مالیت 80 ہزارروپے ، محمد فیصل کا گھر کے باہر سے موٹر سائیکل ، موضع واں میں محسن عنایت کے ڈیرہ سے ہوا بھرنے والا پمپ ،جانوروں کو دینے والا مصالحہ ،سرسوں کا تیل وغیرہ ، محلہ خیرات پورہ میں چوہدری محمد رمضان کے ڈیرہ سے 1 لاکھ 50 ہزارروپے مالیت کا بیل ،فاطمہ میموریل ہسپتال میں دوا لینے کے لیے آنے والی خاتون نسیم اختر کے پرس سے 90 ہزارروپے ،نہر اپرچناب پر واقع فیکٹری سے 3لاکھ روپے مالیت کا سامان ،عاشق علی کے ڈیرہ سے پیٹرانجن کاسامان مالیت 64ہزارروپے جبکہ کچہری احاط کے باہر سے نوید احمد گھمن کی گاڑی سے رول بارمالیت 1لاکھ نامعلوم چورچوری کر کے لے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں