اوکاڑہ:بس کی ٹکر سے 70سالہ خاتون جاں بحق
رینالہ خورد بائی پاس پر حادثہ میں اکبر بی بی نے موقع پر دم توڑ دیا
اوکاڑہ(خبر نگار)مسافر بس کی 70 سالہ خاتون کو ٹکر.خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی.ریسکیو زرائع کے مطابق رینالہ خورد بائی پاس پر مسافر بس نے پیدل سڑک کراس کرتی خاتون کو ٹکرمار دی جس کے نتیجے میں70سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی، جسکی شناخت اکبر بی بی کے نام سے ہو ئی ہے جو بستی رحیم بخش رینالہ خورد کی رہائشی تھی،حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں اور ضروری کارروائی کے بعد نعش لواحقین کے حوالے کر دی ۔