ڈپٹی کمشنر کا رمضان سہولت بازار پیکیج کی تقسیم کا جائزہ
حافظ آباد(نامہ نگار،نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق نے رمضان سہولت بازار ،نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم اور۔۔
پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا، چینی ،سبزیوں ، پھلوں ،کریانہ ،گوشت سمیت دیگر سٹالز کا دورہ کر تے ہوئے شہریوں کیلئے سستی اور معیاری اشیا کی دستیابی کا جائزہ لیا۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے ضلع کونسل ہال میں نگہبان رمضان پیکج کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر نے پنڈی بھٹیاں میں پبلک پارک کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے بچوں کے لیے نصب کیے جانے والے جھولے ، خوبصورت لائٹنگ ، صفائی اور تزئین وآرائش کے دیگر کاموں کا جائزہ لیا۔