رمضان میں سکیو رٹی انتظامات کو بہتر بنا جائیگا :کمشنر
مقدس ماہ رحمت، اخوت، رواداری اور ہم آہنگی کا پیغام لاتا ہے :نوید حید ر
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نوید حیدر شیرازی کی زیر صدارت رمضان المبارک کے ماہ مقدس کے سلسلے میں ڈویژنل امن کمیٹی کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماہِ رمضان رحمت، اخوت، رواداری اور اجتماعی ہم آہنگی کا پیغام لے کر آتا ہے ، اس لئے ضروری ہے کہ ضلعی و ڈویژنل سطح پر امن و امان کو مثالی بنایا جائے اور عوام کو پرامن ماحول فراہم کیا جائے ۔اجلاس میں آر پی او خرم شہزاد حیدر ،ڈپٹی کمشنر نوید احمد اور سی پی او ڈاکٹر غیاث گل کے علا و ہ اسسٹنٹ کمشنر جنرل محمد عامر،شیخ الحدیث علامہ زاہد الراشدی ،محمد سعید احمد صدیقی ،محمد یوسف کھوکھر ،علامہ محمد اکبر نقشبندی کاظم علی شاہ،شہزاد لارنس اور ڈویژنل امن کمیٹی کے اراکین، علما کرام، مختلف مکاتبِ فکر کے نمائندگان اور انتظامی افسر وں نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ رمضان المبارک کے دوران مساجد، تراویح کے اجتماعات اور بازاروں میں رش بڑھ جاتا ہے جس کے پیشِ نظر سکیورٹی انتظامات کو ہر سطح پر مؤثر اور مضبوط بنایا جا رہا ہے ۔