راہوالی:وار داتوں میں لاکھوں روپے ، امریکی ڈالر ، زیورات چوری
راہوالی (نامہ نگار، نمائندہ دنیا )تھانہ کینٹ کے علاقہ سے چوری کی 3وارداتوں میں نامعلوم افراد 4لاکھ روپے ، 200امریکی ڈالر، طلائی زیورات ،
کچن کا سامان اور موٹر سائیکل لے گئے ۔ جی ٹی روڈ پر شاپنگ مال میں فاسٹ فوڈ کی د کان سے نامعلوم چور 4لاکھ روپے ، 3لاکھ روپے کا کچن سامان لے گئے ، راوی بلاک کے مکان نمبر 44سے نامعلوم چور اہل خانہ کی عدم موجودگی میں 200امریکی ڈالر، طلائی زیورات ، ڈیڑھ لاکھ روپے کا موبائل فون لے گئے ، گھر کی مالکن سونیہ اکرام کی رپورٹ پر مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تلونڈی کھجور والی کے علی شیر کی موٹر سائیکل نمبر STS-524گھر کے باہر سے چوری ہو گئی ۔