کمشنر نوید حیدر شیرازی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ

کمشنر نوید حیدر شیرازی کا  ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ

گجرات (نامہ نگار ، سٹی رپورٹر )کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی نے ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈنگہ کا دورہ کیا۔

 اس موقع پر ڈپٹی کمشنر گجرات نورالعین، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو وقاص صفدر اور اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل بھی ہمراہ تھے ۔کمشنر نے ایمرجنسی سمیت مختلف وارڈز کا معائنہ کیا، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سید عطا نے بریفنگ دی۔ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ صفائی، ادویات کی دستیابی اور علاج معالجہ کے معیار پر سمجھوتہ نہ کیا جائے اور مریضوں کو بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں