حافظ آباد:رمضان پیکیج کی رقم سے کٹو تی ، 2دکاندار گرفتار
حافظ آباد(نمائندہ دُنیا ، نامہ نگار)حکومت پنجاب کے نگہبان رمضان پیکج کے تحت مستحق افرادکو ملنے والی امدادی رقوم میں کٹوتی کرنے والے 2 د وکانداروں کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔
جلاپور پوربھٹیاں میں عاطف نذیر نامی د کاندار نے مالی امداد سے 500روپے جبکہ ٹاہلی گورائیہ میں ظفر اقبال نے بھی 500روپے کٹوتی کی جس کی شکایت پر محکمہ ریونیو کے افسر وں کی مدعیت میں دو الگ الگ مقدمات درج کر کے دو نوں د کانداروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی واضح ہدایات کے مطابق مالی امداد کی تقسیم میں کسی قسم کی کٹوتی نہیں کی جائیگی اور جو دوکاندار اس رقم میں کٹوتی کریگا اسکے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔