چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ گرفتار
سرگودھا(سٹاف رپورٹر) تھانہ کڑانہ پولیس نے چوری کے مقدمات میں مطلوب 2 رکنی گینگ کو گرفتارکر لیا جس کے قبضہ سے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔۔۔
گرفتار ملزمان ذیشان اور زائد پولیس کو چوری، موٹر سائیکل چوری اور نقب زنی کے مقدمات میں مطلوب تھا، ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ پسٹل 30 بور بھی برآمد کر کے الگ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، برآمدہ مال مسروقہ میں موٹر سائیکل اور نقدی شامل ہیں جو بعد از قانونی کارروائی اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔