گیپکو کی ریکوری ٹیم پر ڈی ایس پی کے بیٹے اور ساتھیوں کا حملہ
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)واجبات کی وصولی کیلئے جانے والی گیپکو کی ریکوری ٹیم پر مبینہ طور پر ڈی ایس پی کے بیٹے اور ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔
گیپکو سب ڈویژن کی ٹیم جب بقایا جات کی وصولی کیلئے پہنچی تو ہمایوں ذوالفقار نے مسلح ساتھیوں کے ہمراہ عملے کو کلاشنکوف کے زور پر یرغمال بنا لیا، درخواست کے مطابق ملزموں نے لائن مین نوید احمد اور دیگر کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر سیدھی فائرنگ کی جس سے اہلکار بال بال بچ گئے ۔گیپکو حکام کی جانب سے تھانہ صدر کامونکے میں درخواست جمع کر ا دی گئی ۔