ماحولیاتی آ لودگی کا با عث بننے والے 5غیر قانونی صنعتی یونٹ مسمار
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر نوید احمد کی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحولیات نے آلودگی کے خلاف آپریشن کے نتیجے میں شہر کے مختلف علاقوں میں5غیر قانونی یونٹ مسمار کر د ئیے۔
اسسٹنٹ کمشنر سٹی اقرا مبین اور ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات سلمان اسلم نے بتایا کہ شیخوپورہ روڈ ،آرے والا بازار اور باجوہ روڈ پر 5، غیر قانونی یونٹس کو مسمار کر دیا گیا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ تمام صنعتی یونٹ مالکان حکومت کے ایس او پیز کے مطابق ضروری اقدامات کریں ورنہ سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔