حافظ آباد:جی سی یونیورسٹی سب کیمپس کے 63طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

حافظ آباد:جی سی یونیورسٹی سب کیمپس  کے 63طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم

حافظ آباد (نامہ نگار، نمائندہ دنیا) جی سی یونیورسٹی سب کیمپس کے 63ہونہار طلبا و طالبات میں وزیراعظم کی جانب سے مفت لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے۔

اس موقع پر ایم این اے سائرہ افضل تارڑ کاکہنا تھا کہ ترقیاتی ممالک سے مقابلہ اور مختلف چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تعلیم کا حصول بہت ضروری ہے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رؤف اعظم کاکہنا تھا کہ مقامی سطح پر اعلیٰ تعلیم کے فروغ کے لیے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی سب کیمپس حافظ آباد بڑی تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رہا ہے اور انشا ء اﷲ بہت جلد اس کیمپس میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے پروگرام بھی شروع کیے جائینگے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں